Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف سے جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز چیف کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز چیف کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز چیف نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز چیف کے درمیان دونوں ممالک کے مابین تربیتی اور سکیورٹی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان، جنوبی افریقہ کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ جنوبی افریقہ، براعظم افریقہ کا کلیدی ملک ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔