Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے جمہوریہ چیک کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جمہوریہ چیک کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی اُمور پر تبادلہ خیال
December 17, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹانکا نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ "ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی طور پر فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔"

معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔