Friday, April 19, 2024

آرمی چیف ، جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ کا علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف ، جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ کا علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
January 13, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ نیلس اینن کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیر مملکت نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر کا رابطہ ہوا تھا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1214913500226695168 اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔ خطے میں امن کیلئے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرکے خطے میں امن کیلئے اقدامات کیے۔ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔