Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے جرمن، اطالوی، ہالینڈ اور فرانس کے سفراء کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمن، اطالوی، ہالینڈ اور فرانس کے سفراء کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 12, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن، اطالوی، ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے اُمور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن، اٹلی، ہالینڈ کے سفیر اور فرانس کے قائم مقام سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی اُمور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان میں متعین جرمن، اطالوی، ہالینڈ اور فرانس کے سفراء نے سپہ سالار کے ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعاون میں وسعت پر بھی غور کیا۔ 

آرمی چیف نے کہا، پُرامن افغانستان کا مطلب پُرامن پاکستان ہے۔ کہا کہ افغان تنازعہ میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں۔ کہا کہ، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مدد کے خواہاں ہیں۔ 

اُنہوں نے زور دیا کہ پاکستان، یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرالجہتی تعلقات کے خواہاں ہیں، یورپی ممالک کے سفراء نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔