Friday, May 10, 2024

آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پراتفاق

آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پراتفاق
December 23, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششوں کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق معززمہمان نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔