Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر بات چیت

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر بات چیت
June 26, 2020
راولپنڈٰی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجاپانی سفیرکی ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے کورونا وبا سے نمٹنے میں جاپان کے کلیدی تعاون کو سراہا، جاپانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو قابل قدر قرار دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیٹ سی ٹی کا افتتاح کیا، پیٹ سی ٹی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی میں قائم کیا گیا ہے، اس موقعہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے ایف آئی آر آئی عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کریگا، آرمی میڈیکل کور قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔ جمعرات کے روز پاکستان میں افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی طور پر علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 9 جون کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل گئے تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات چیت کی۔