Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور

آرمی چیف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور
March 1, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی ا کرنے ملاقات کی ہے۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پرزور دیا۔ ترک جنرل نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے چیف آف سٹاف جنرل ہلوسی اکر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک جنرل نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کوسراہا۔انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے شروع کئے جانیوالے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون سے خطے کی سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اس سے قبل ترک جنرل کو جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ انہوں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔