Friday, May 10, 2024

آرمی چیف سے ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
February 15, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار نے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ دفاعی اشتراک، علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسکی آکار نے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ ملاقات میں باہمی دفاعی اشتراک کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اس موقعہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کیساتھ منفرد تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی تنازعات سے بچاؤ کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں، ترکی ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔