Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے تر ک کمانڈر کی ملاقات، علاقائی و دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے تر ک کمانڈر کی ملاقات، علاقائی و دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
November 18, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے کمانڈر ترک مسلح افواج جنرل یسار گلرنے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ترک مسلح افواج کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک کمانڈر جنرل یسار گلرنے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔ اس سے چند روز قبل چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی تھی،اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جون میں چین کی بری فوج کے کمانڈر جنرل ہان ویگو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کیا تھا کہ سی پیک پر کام جاری رہے گا اور پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے عظیم دوست چین کے فوجی کمانڈر نے سپہ سالار سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ اور قیام امن کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا تھا۔