Friday, May 10, 2024

آرمی چیف سے بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ترقیاتی پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس کی ملاقات

آرمی چیف سے بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ترقیاتی پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس کی ملاقات
June 10, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ترقیاتی پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد پولیو کیلئے پاکستانی عزم کے جامع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف  نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کلیدی ہیں۔ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور قومی کاوش ہے۔