Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
December 17, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے افغانستان میں فروغ امن کے لئے پاک فوج کے کرادر کا سراہا، برطانوی ہائی کمیشنر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔