Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال
May 10, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آرمی چیف نے ڈیوک آف ایڈن برگ شہزادہ فلپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک انتہائی محترم دوست سے محروم ہو گئی ہے۔

اس موقع پر جنرل کارٹر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وباء کے خلاف جنگ میں پاکستان سے برطانوی تعاون کو سراہا۔