Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے بحرینی نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، افغان سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے بحرینی نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، افغان سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
November 30, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرینی نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے افغان معاملے پر عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

میجر جنرل شیخ عبدالعزیز نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ موثر سرحدی انتظام کے لیے پاکستان کی خصوصی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دیں گے۔