Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم  کی ملاقات، اعزاز جیتنے پر مبارکباد

آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم  کی ملاقات، اعزاز جیتنے پر مبارکباد
September 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ، آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے ۔ پاکستانی باکسر محمد سیم نے  اماراتی صحراؤں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور پاکستان کا نام روشن کیا تھا ، انہوں نے  طاقت ور مکے برساتے ہوئے فلپائنی حریف کانراڈو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا کے رنگ میں عظیم باکسر محمد علی کی یاد تازہ   کی تھی ۔ فلپائنی حریف کانراڈو کے خلاف میچ کے آغاز پر ہی محمد وسیم چیتے کی طرح جھپٹے اور تابڑ توڑ مکے برسا دئیے، فلپائنی باکسر محمد وسیم کے جاندار مکوں کے سامنے ایک منٹ بیس سیکنڈ ہی ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہو گیا۔ شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے  اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کیا تھا ۔  محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ اپنے نام کیا۔