Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر جنرل نکلسن کی ملاقات،میرانشاہ کا مشترکہ دورہ بھی کیا

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر جنرل نکلسن کی ملاقات،میرانشاہ کا مشترکہ دورہ بھی کیا
January 9, 2017

 راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی  دوںوں رہنمائوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کا مشترکہ دورہ  کیا بازار میں پاک فوج کی زیرنگرانی ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سرابراہ جنرل قمر جاوید باجوہ انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنٹس فورس کے افغانستان میں قیام امن کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے افغان افواج کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ریزولوٹ سپورٹ مشن کی بھی تعریف کی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ریزولوٹ سپورٹ مشن باہمی سیکیورٹی میکنزم تشکیل دینےمیں کرداراداکرسکتاہے ۔ ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے میران شاہ کا مشترکہ  دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ضرب عضب اور معاشرتی اور اقتصادی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق جنرل جان نکلسن اور وفد کو میران شاہ بازار کا بھی دورہ کرایا گیا۔ جہاں انھوں نے پاک فوج کی زیرنگرانی ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک افواج کے کردار کی تعریف کی۔