Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ، خطے کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ، خطے کے امور پر تبادلہ خیال
May 24, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورت حال  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔ ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔