Saturday, May 11, 2024

آرمی چیف سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال  پر تبادلہ خیال
November 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کیلئے امداد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی تیز کرنا ہو گی، افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان علاقائی اور عالمی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا جبکہ افغان امن عمل، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں بھی پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ معزز مہمان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔  

ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔ فوجی تعاون، تربیتی امور اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔