Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
July 10, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔