Friday, May 17, 2024

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل میک کینزی کی ملاقات، باہمی دلچسپی و علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل میک کینزی کی ملاقات، باہمی دلچسپی و علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال
February 19, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی جونیئر نے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میک کینزی کی ملاقات میں پاک امریکا عسکری قیادت میں باہمی دلچسپی اور علاقائی اُمور سے متعلق گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف اور امریکی جنرل کا افغان امن عمل آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے۔

جنرل کینتھ مکنزی نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔