Saturday, September 7, 2024

آرمی چیف سے امریکی کارنویل یونیورسٹی کے طلبہ وفد کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی کارنویل یونیورسٹی کے طلبہ وفد کی ملاقات
April 6, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  امریکی کارنویل یونیورسٹی کے طلبہ وفد نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلباء وفد نے ملاقات کی اور دورہ پاکستان کے تجربات سے آگاہ کیا ، طلباء کا کہنا ہے پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے ۔

امریکی طلباء وفد نے لاہور، ہنزہ، اسلام آباد اور پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا ۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور دیرپا امن کی جانب سفر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں اور ہر شعبے میں ان کا کردار اہم ہے ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادری اور عزم کیساتھ نوجوانوں کا کردار اہم رہا ۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی طلباء وفد کے دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوان کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔