Tuesday, April 16, 2024

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
October 8, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور عالمی و علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن عمل زلمے خلیل زاد کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں کمانڈر زیزولیوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن ملر بھی امریکی نمائندہ خصوصی کے ہمراہ تھے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1314206602904313861?s=20 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی ۔ پاکستان، افغانستان سرحدی انتظام پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔