Friday, March 29, 2024

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
December 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ افغان امن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی نے اپنے ٹوئیٹر پیغامات میں کہا کہ پاکستان کے اہم رہنماوں کیساتھ ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات میں مذاکرات سے آگاہ کیا۔ افغان تنازعہ کے پرامن حل کیلئے افغان فریقین اور بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔