آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور، افغان امن عمل پر گفتگو
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے اُمور، افغان امن عمل میں پیشرفت اورعلاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غور آیا۔
امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔