Monday, May 6, 2024

آرمی چیف سے امریکی سینیٹ کی کمیٹیوں کے ارکان کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے امریکی سینیٹ کی کمیٹیوں کے ارکان کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
December 11, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کی کمیٹیوں کے ارکان نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے ارکان شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

سینیٹر اینگس کنگ امریکی سینیٹ کے وفد کی قیادت کر رہے تھے، وفد میں سینیٹر رچرڈ بر، سینیٹر جان کورنن اور سینیٹر بن ساس شامل تھے، امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مفید تعلقات چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ تعلقات پرامن، کثیرالجہتی اور دیرپا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے کاوشیں ناگزیر ہیں۔