Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات،افغانستان ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات،افغانستان ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
September 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  آرمی چیف   جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،  افغانستان میں امن و امان کی اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی پاکستان کے دورے پر پہنچے ،  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان، کشمیر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور جیو اسٹریٹیجک حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود تھے۔