Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈکےچیف جوزف ووٹل کی ملاقات ،افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈکےچیف جوزف ووٹل کی ملاقات ،افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 16, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈکے چیف جوزف ووٹل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ڈی جی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے چیف جوزف ووٹل نے جی ایچ کیو کا دورہ کای جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ اس اہم ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات خصوصاًخطے میں امن و استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو خاص اہمیت دیتا ہے اور پاکستان افغانستان کی زیرقیادت امن عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے لیکن ہمسائیوں کی طرف سے الزام تراشیاں خطے میں امن کے عمل کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے جنرل جوزف ووٹل نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے ہیں جنرل جوزف ووٹل کو سلامی بھی دی ہے ۔ جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر جوزف ووٹل نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھی تعریف کی ہے ۔ BAJWAS