Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات‘ افغان مصالحتی عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات‘ افغان مصالحتی عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
March 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان مصالحتی عمل اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، بارڈر مینجمنٹ اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی جنرل نے آپریشن ضرب عضب اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ قبل ازیں جنرل نیکولسن جی ایچ کیو پہنچے تو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی دی جبکہ امریکی جنرل نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔ جنرل جان کیمبل کی جگہ رواں ماہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جنرل جان نیکولسن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ریڈلفو مارٹن نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریڈلفو مارٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا سراہا۔