Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 16, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا آعادہ کیا اور عالمی بحرانوں میں یو این ایچ سی آر کی خدمات کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے چار دہائیوں سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔ معزز مہمان نے افغانستان سے انسانی انخلا میں معاونت میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔