Monday, May 20, 2024

آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
May 29, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک، افغان سرحدی انتظام، افغان مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورت حال  سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین خطے میں کشیدگی سے اجتناب کریں۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔