Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان امن عمل پر گفتگو

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان امن عمل پر گفتگو
November 12, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان امن عمل پر گفتگو کی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326852737242451969?s=20 ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات میں سرحدی انتظام، دفاع اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اُمید ہے آپ کی خدمات سے پاک، افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر نے دونوں جانب سے قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔