Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ،طورخم بارڈر پر معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے پر اتفاق

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ،طورخم بارڈر پر معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے پر اتفاق
May 13, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیلوال کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، پاکستان اور افغانستان طورخم بارڈر پر معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے پر متفق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان مییں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک، طورخم بارڈر پر معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں  امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔