Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 4, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر  حضرت عمیر زخیل وال نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغان سفیر نے خطے کی سلامتی کے لئے پاک وج کے کردار کو سراہا ۔ افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے  دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے  کردار ادا کرنے  پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا شکریہ ادا کیا ۔