Sunday, May 12, 2024

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
April 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل جی ایچ کیو پہنچے، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی، دوطرفہ سیکیورٹی، دفاعی تعاون، موثر سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پُرامن افغانستان کا مطلب پُرامن پاکستان ہے، ہمارا اولین مقصد پُرامن، خود مختار، جمہوری، مستحکم، خوشحال افغانستان ہے۔

افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے کہا، افغان سفیر نے خطے میں تنازعہ سے بچاؤ کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں بہترین تعاون فراہم کیا۔