Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے افغان سفیر کی الوداعی ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت پر اظہار تشکر

آرمی چیف سے افغان سفیر کی الوداعی ملاقات، افغان امن عمل کی حمایت پر اظہار تشکر
August 12, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نے افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشل نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل نے افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا۔