Monday, May 13, 2024

آرمی چیف سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اطالوی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
January 21, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی سفیر اسٹیفانو پونٹک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے تعلقات کے فروغ کیلئے اطالوی سفیر کی خدمات کو سراہا اور نیٹو میں نمائندہ افغانستان کے طور پر تقرر پر مبارکباد دی ۔ اطالوی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار اورافغانستان میں فروغ امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔