Friday, April 19, 2024

آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات
July 9, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں فاٹا کےآئی ڈی پیز کے معاملے پربات چیت  کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے  وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات جی ایچ کیو میں  ہوئی،جس میں  فاٹا کے آئی ڈی پیز کی دوبارہ بحالی پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں جاری ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔