Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
January 27, 2021

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ، اردن کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاک آرمی، اردن کی مسلح افواج کیساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کا فروغ چاہتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف احمد نے پاک آرمی کے پیشہ وارانہ امور، علاقائی امن و استحکام کی متواتر کاوشوں کو سراہا  جب کہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد  نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا ، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل یوسف احمد کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جب کہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات بھی کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے آرمی چیف سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور اردن کے مابین سکیورٹی اور دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ  دونو‌ں جانب سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر جاری سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔