Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کی الوداعی ملاقات
December 24, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت مسلمہ ہے۔

سپہ سالار نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو بھی سراہا، آرمی چیف نے دوطرفہ مضبوط تعلقات کے فروغ میں جیفری شا کی خدمات کا اعتراف کیا۔