Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف سے آسٹریلوی وائس چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آسٹریلوی وائس چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
January 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی وائس چیف آف ڈیفنس فورسز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس کے نام پیغام میں انہیں آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک آرمی کے کردار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آسٹریلیا کیلئے جذبات کو سراہا۔