Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ، وزیردفاع اورفوجی سربراہ سےملاقاتیں

آرمی چیف سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ، وزیردفاع اورفوجی سربراہ سےملاقاتیں
March 6, 2017
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ قطری وزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد اور قطری فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔  دوںوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ قطر میں قطر کے دفاعی امور کے وزیر ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا، قطری وزیر دفاع نے پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قطری فوج کے چیف آف سٹاف لفٹیننٹ جنرل محمد بن علی الغنیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ قطر کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نےدہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی سیکورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔