Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
November 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ متحدہ عرب امارت کا دورہ مختصرکرکے وطن واپس پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم سےملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں موجودہ صورتحال اور اس کے حل کے لئے تجاویز پر غور ہو گا۔

آرمی چیف وزیراعظم کو موجودہ صورتحال  پرتبادلہ خیال اوربحران سےنمٹنےکیلئےتجاویزبھی دیں گے، ابھی تک آرمی کوتعینات نہیں کیا گیا،حکومتی نوٹیفکیشن کی صرف کاپی ملی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن میں غلطیوں کی نشاندہی کی ہے،اعلیٰ عدلیہ کےفیصلوں کی روشنی  میں کچھ امورکی وضاحت بھی مانگی گئی۔

فوج طلبی کا حکومتی نوٹی فکیشن طریقہ کار کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز  پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا تھا اور فیض آباد دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا  مشورہ دیا تھا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تشدد سے گریز کیا جائے،تشدد ملکی مفاد میں نہیں ہے۔