Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہاکی کے کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پراظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہاکی کے کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پراظہار افسوس
November 6, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1324562640526594049?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عبدالرشید جونیئر کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سےمحروم ہو گیا۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے۔ دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عبدالرشید جونیئر بہترین سینٹر فارورڈ تھے۔ وہ انتہائی متاثرکن شخصیت کے حامل تھے۔ عبدالرشید جونیئر 1968 میں طلائی تمغہ اور 1972 میں اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتے والی قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت عبدالرشید جونیئر 96 گولز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔