Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
February 16, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوگوران تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نعیم الحق کے انتقال پر   دکھ کا اظہار کیا، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی رنج وغم کا اظہار کیا گیا، صدرمملکت، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا نے بھی اظہار افسوس کیا۔