Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ گیریژن کا دورہ ، جوانوں میں انعامات تقسیم کیے

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ گیریژن کا دورہ ، جوانوں میں انعامات تقسیم کیے
August 18, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے ترجمان کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ گیریژن کا دورہ کیاجہاں انھوں نے چھٹے پیسز چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے جوانوں کی جسمانی مہارتوں  کے مقابلوں کودیکھا۔

آرمی چیف نے چیمپین شپ میں حصہ لینے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انھوں نے  جوانوں کی فٹنس کے معیار کو بھی سراہا۔ اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ  جدید جنگی ٹیکنالوجی کے علاوہ جسمانی فٹنس بھی فوجی کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق راولپنڈی کور نے چٹھی آرمی پیسز چیمپین شپ جیت لی۔ کراچی کور کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سپاہی ظاہر شاہ کو چمپین شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سپاہی ناصر اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔