Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پرگفتگو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پرگفتگو
May 12, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی ہے۔ ۔کورونا کیخلاف جنگ سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی غور کیا گیا ۔

آرمی  چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے  خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا۔

خوشحال، مستحکم اور پرامن افغانستان بالعموم خطے، بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مستقبل میں تمام شعبوں میں وسیع تر پاک، امریکا دوطرفہ تعاون کے لئے پرامید ہیں۔

امریکی  ناظم الا مور نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں۔