Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید  کی  سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات
August 18, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران  سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی  جس میں  باہمی فوجی و دفاعی تعاون کے فروغ، تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں  باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں علاقائی اور پاک سعودی عرب باہمی سکیورٹی تعاون پربھی گفتگوہوئی۔

اس سے قبل  آرمی چیف نے سعودی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرریاض میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد اورسعودی جوائنٹ فورسز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف فہدبن ترکی السعود سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔