Sunday, May 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات
December 29, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کو تقویت دینا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی سے ہے۔ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترہو گی جبکہ پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے بھی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں سلامتی کی بہتر صورتحال کیلئے بری فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کی بھی تعریف کی۔