Monday, May 6, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
August 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ عمران خان، آرمی چیف نے ملاقات میں ملکی سلامتی کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے خطہ میں امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ۔