Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے گھر آمد ، فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے گھر آمد ، فاتحہ خوانی کی
September 15, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے گھر آمد ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے قربانی دینے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ناصر حسین شہید کے خاندان کے عزم و ہمت کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ کوئی خطرہ متحد، پرعزم، اپنے ہیروز کو سلام پیش کرنیوالی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1305931533073756160?s=20 لیفٹیننٹ ناصر حسین 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے بارودی سرنگ حملے میں شہید ہوئے۔