Friday, March 29, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قومی کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کی خصوصی بریفنگ میں شرکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قومی کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کی خصوصی بریفنگ میں شرکت
April 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کی خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی جس میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں فوج کی جانب سے وفاقی و صوبائی انتظامیہ کو فراہم کی جانے والی معاونت اور اہل کاروں کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوجی دستے شہریوں کو وبا سے بچانے کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ قومی اجتماعی کوششوں سے تمام مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے حل کر لیں گے۔ پاک فوج عوام کی مدد اور سہولت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1245344582029713411?s=20 سپاہ سالار نے کہا کہ رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ہمیں متحدہ ہوکر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ موجودہ صورت حال دشوار ضرور ہے تاہم ہم بحیثیت قوم ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔ اس چیلنج کی نوعیت ماضی کے مقابلے میں مختلف ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے مقابلے کے لیے قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔